5 اشعار

پہلے پہلے نہیں لگتی تھی ابھی لگتی ہے

Pehle pehle nahin lagti thi abhi lagti hai

پہلے پہلے نہیں لگتی تھی ابھی لگتی ہے

«پہلے پہلے نہیں لگتی تھی ابھی لگتی ہے» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

پہلے پہلے نہیں لگتی تھی ابھی لگتی ہےشام ہوتی ہے تو دیوار بڑی لگتی ہے

دن میں سو بار تو کرتا ہوں مکمل خود کوپھر بھی دیکھو تو کسی شئے کی کمی لگتی ہے

چاہے کچھ دیر سہی لازمی شئے ہے رونقگھر میں ہر وقت بھی ویرانی بری لگتی ہے

ممکنہ طور پہ ڈر جاتا ہوں اک لہجے سےچاہے جو کوئی ہو آواز وہی لگتی ہے

ایسے ہو جاتا ہوں کمرے کے مطابق دانشمیں نہیں لگتا کوئی چیز پڑی لگتی ہے

— دانش نقوی