6 اشعار

رونا دھونا ڈال نہ اے دل آسانی بھی آئے گی

Rona dhona daal na ae dil aasani bhi aaye gi

رونا دھونا ڈال نہ اے دل آسانی بھی آئے گی

«رونا دھونا ڈال نہ اے دل آسانی بھی آئے گی» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

رونا دھونا ڈال نہ اے دل آسانی بھی آئے گیسچا سائیں خیر کرے گا ہر مشکل ٹل جائے گی

میری حالت دور سے دیکھنا دور سے لطف اٹھا لیناخود پر طاری مت کر لینا ورنہ عمر گھٹائے گی

جتنی ڈھیر اداسی ہے حالات اتنے دشوار نہیںویسے تو میں بچ جاوں گا یہ مجھ کو مروائے گی

مجھ کو کوئی خوف نہیں ہے کہ میں بنجر رہ جاوں گالیکن مجھ کو چگ کے چڑیا تو خود بھی پچھتائے گی

راج کریں گی اک دن تیری آنکھیں ساری دنیا پراک دن تیری "چنری” ساری دنیا پر لہرائے گی

جو بھی بعد میں آتا ہے وہ تم سے آگے ہوتا ہےکیا لگتا ہے باری کب تک آئے گی

— دانش نقوی