5 اشعار

سارا دن رابطے میں رہتا ہے

Sara din rabte mein rehta hai

سارا دن رابطے میں رہتا ہے

«سارا دن رابطے میں رہتا ہے» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 25 سیکنڈ ہے۔

سارا دن رابطے میں رہتا ہےدل بڑے حوصلے میں رہتا ہے

دوست! تھوڑی سی دیر اور سہیایک آنسو گلے میں رہتا ہے

میرا اندھے یقین والا بھیآجکل وسوسے میں رہتا ہے

عشق اپنے بدن سے ہجرت ہے!آدمی دوسرے میں رہتا ہے

اس کی باتیں کوئی نہیں سنتاہر کوئی دیکھنے میں رہتا ہے

— دانش نقوی