5 اشعار

وہ جب ملا تھا ہوس سے بھی جی بھرا ہوا تھا

Woh jab mila tha hawas se bhi jee bhara hua tha

وہ جب ملا تھا ہوس سے بھی جی بھرا ہوا تھا

«وہ جب ملا تھا ہوس سے بھی جی بھرا ہوا تھا» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

وہ جب ملا تھا ہوس سے بھی جی بھرا ہوا تھااور عشق ہم نے بہت بار کرلیا ہوا تھا

ذرا سی دیر بھی کرتا تو خرچ ہوجاتامیں اپنے پاس یہی آخری بچا ہوا تھا

ہماری روح کو عجلت میں ایسے کھینچا گیاکہیں کہیں پہ ابھی تک بدن لگا ہوا تھا

کسی کے کہنے پہ بالکل یقیں نہیں کرتامگر وہ مجھ سے میرے سامنے جدا ہوا تھا

تجھے میں اور سمجھ کر ہی ساتھ لے آیاکسی کا نام کسی اور پر لکھا ہوا تھا

— دانش نقوی