5 اشعار

تھرکتا رہتا ہے اکثر دھمال ڈالتا ہے

Tharakta rehta hai aksar dhamal dalta hai

تھرکتا رہتا ہے اکثر دھمال ڈالتا ہے

«تھرکتا رہتا ہے اکثر دھمال ڈالتا ہے» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

تھرکتا رہتا ہے اکثر دھمال ڈالتا ہےکوئی تو سینے کے اندر دھمال ڈالتا ہے

یہ سارے لوگ قلندر کے آگے ناچتے ہیںتمہارے در پہ قلندر دھمال ڈالتا ہے

بس اتنا کہہ کے فقیروں نے راہ دی مجھ کویہ پہلے والوں سے بہتر دھمال ڈالتا ہے

تم اسکے پاوں برابر بھی ہونہیں سکتےوہ ایک، سو کے برابر دھمال ڈالتا ہے

عجیب ان کو شکایت لگائی لوگوں نےحضور آپ کا نوکر دھمال ڈالتا ہے

— دانش نقوی