5 اشعار

یہ تو جو آ کے بڑا غمگسار بنتا ہے

Yeh tu jo aa ke bada ghamgusar banta hai

یہ تو جو آ کے بڑا غمگسار بنتا ہے

«یہ تو جو آ کے بڑا غمگسار بنتا ہے» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

یہ تو جو آ کے بڑا غمگسار بنتا ہےترا دلاسہ طبیعت پہ بار بنتا ہے

ہم ایسی راہ کے پتھر بنے غنیمت ہےبڑے بڑوں کا جہاں پر غبار بنتا ہے

دیار عشق میں روزی نہیں لکھی سب کیکسی کسی کا یہاں کاروبار بنتا ہے

یہ ہم جو آتے نہیں ہیں کسی بھی گنتی میںہمارا بھی تو کہیں پر شمار بنتا ہے

گئے دنوں کے خسارے گنے تو یاد آیاتیری طرف میرا کافی ادھار بنتا ہے

— دانش نقوی