6 اشعار

بالکل تم سا اور تمہارا لگتا ہوں (ردیف .. ا)

Bilkul tum sa aur tumhara lagta hoon

بالکل تم سا اور تمہارا لگتا ہوں (ردیف .. ا)

«بالکل تم سا اور تمہارا لگتا ہوں (ردیف .. ا)» ڈاکٹر فخر عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

بالکل تم سا اور تمہارا لگتا ہوںکبھی کبھی میں خود کو پیارا لگتا ہوں

ایک نظر اس حور نے مجھ کو دیکھا تھاخود کو میں اب ایک ستارا لگتا ہوں

جتنا آپ جتاتی ہیں ہر میسج میںکیا میں آپ کو اتنا پیارا لگتا ہوں

شاید میری جیت اسی میں ہوتی ہےاس کے آگے ہارا ہارا لگتا ہوں

میرا شعر چرا کر تم نے شعر کہارشتے میں اب باپ تمہارا لگتا ہوں

ہاتھ پکڑ کر ساتھ کھڑی ہو جاتی ہےلوگوں میں جب میں بیچارہ لگتا

— ڈاکٹر فخر عباس