7 اشعار

غزلیں لکھ لکھ پاگل ہونے والا ہوں

Ghazlein likh likh pagal hone wala hoon

غزلیں لکھ لکھ پاگل ہونے والا ہوں

«غزلیں لکھ لکھ پاگل ہونے والا ہوں» ڈاکٹر فخر عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

غزلیں لکھ لکھ پاگل ہونے والا ہوںجھوٹ نہیں اب سچ میں رونے والا ہوں

باتیں کرنا فون پہ جان اب چھوڑو بھیخواب میں آؤ میں بھی سونے والا ہوں

ہاتھ پکڑ کر روک لو میری جان مجھےپھر دنیا کی بھیڑ میں کھونے والا ہوں

اور نہ میلا کر دوں اس کے دامن کوداغ جو اس کے دل سے دھونے والا ہوں

اس کو کس امید پہ اپنا بول دیامیں تو اور کسی کا ہونے والا ہوں

گلی گلی بہلاتا پھرتا بچوں کوتم سمجھو اک شخص کھلونے والا ہوں

کاغذ کے یہ پھول مہکتے تھوڑی ہیںمیں لفظوں کے ہار پرونے والا ہوں

— ڈاکٹر فخر عباس