5 اشعار

کبھی سحر تو کبھی شام لے گیا مجھ سے

Kabhi sehar to kabhi shaam le gaya mujh se

کبھی سحر تو کبھی شام لے گیا مجھ سے

«کبھی سحر تو کبھی شام لے گیا مجھ سے» فرحت عباس شاہ کا کلام ہے، جسے نایاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کتنے چُپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد (فرحت عباس شاہ صاحب کے ساتھ)» میں 9 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔ یہ کلام سحرِ بیاں کی محفلوں میں 2 مرتبہ پیش کیا جا چکا ہے۔

کبھی سحر تو کبھی شام لے گیا مجھ سےتمہارا درد کئی کام لے گیا مجھ سے

مجھے خبر نہ ہوئی اور زمانہ جاتے ہوئےنظر بچا کے ترا نام لے گیا مجھ سے

اسے زیادہ ضرورت تھی گھر بسانے کیوہ آ کے میرے در و بام لے گیا مجھ سے

بھلا کہاں کوئی جز اس کے ملنے والا تھابس ایک جرأت ناکام لے گیا مجھ سے

بس ایک لمحے کے سچ جھوٹ کے عوض فرحتؔتمام عمر کا الزام لے گیا مجھ سے

— فرحت عباس شاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں