6 اشعار

پھول کی سکھ کی صبا کی زندگی

Phool ki sukh ki saba ki zindagi

پھول کی سکھ کی صبا کی زندگی

«پھول کی سکھ کی صبا کی زندگی» فرحت عباس شاہ کا کلام ہے، جسے نایاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کتنے چُپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد (فرحت عباس شاہ صاحب کے ساتھ)» میں 9 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

پھول کی سکھ کی صبا کی زندگیمختصر ہے کیوں وفا کی زندگی

کس نے دیکھا ہے خدا کی موت کوکس نے دیکھی ہے خدا کی زندگی

ہاتھ پاؤں مارنا بے کار ہےجی رہے ہیں ہم خلا کی زندگی

بارہا بھی موت سے ہے سامناآزما لی بارہا کی زندگی

درد سہنے کا الگ انداز ہےجی رہے ہیں ہم ادا کی زندگی

چاہے جنگل ہوں یا صحرا یا نگراصل میں تو ہے ہوا کی زندگی

— فرحت عباس شاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں