6 اشعار

وہ چاروں سمت سے تنظیم کر کے مارتے ہیں

Woh charon simt se tanzeem kar ke marte hain

وہ چاروں سمت سے تنظیم کر کے مارتے ہیں

«وہ چاروں سمت سے تنظیم کر کے مارتے ہیں» فرحت عباس شاہ کا کلام ہے، جسے فرحت شاہ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کتنے چُپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد (فرحت عباس شاہ صاحب کے ساتھ)» میں 9 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

وہ چاروں سمت سے تنظیم کر کے مارتے ہیںہمارے جیسوں کو تقسیم کر کے مارتے ہیں

مذاکرات کے پھندے لگا کے ہیں رکھتےمعاہدات کو تسلیم کر کے مارتے ہیں

فنونِ جبر و ستم میں بلا کے ہیں مشّاقخیال و خواب کی تجسیم کر کے مارتے ہیں

شِقیں بناتے ہیں پہلے اٹل تسلط کیپھر ان شِقوں میں بھی ترمیم کر کے مارتے ہیں

پراپیگنڈا انہیں اس لیے بھی ہے مرغوبیہ کچے ذہنوں کو تنویم کر کے مارتے ہیں

ہمارا مدِ مقابل ہو نیچ جتنا بھیہم اہلِ ظرف ہیں، تعظیم کر کے مارتے ہیں

— فرحت عباس شاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں