6 اشعار

پتھر سے وصال مانگتی ہوں

Patthar se visal mangti hun

پتھر سے وصال مانگتی ہوں

«پتھر سے وصال مانگتی ہوں» فہمیدہ ریاض کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

پتھر سے وصال مانگتی ہوںمیں آدمیوں سے کٹ گئی ہوں

شاید پاؤں سراغ الفتمٹھی میں خاک بھر رہی ہوں

ہر لمس ہے جب تپش سے عاریکس آنچ سے یوں پگھل رہی ہوں

وہ خواہش بوسہ بھی نہیں ابحیرت سے ہونٹ کاٹتی ہوں

اک طفلک جستجو ہوں شایدمیں اپنے بدن سے کھیلتی ہوں

اب طبع کسی پہ کیوں ہو راغبانسانوں کو برت چکی ہوں

— فہمیدہ ریاض