8 اشعار

مہمان

Mehmaan

مہمان

«مہمان» فہمیدہ ریاض کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «یہ کیسی کسک سی باقی ہےپاوں میں وہ کانٹابھی نہیں فہمیدہ ریاض» میں 15 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

اس کو اک دن تو جانا تھامجھ سے کیا رشتہ کیا ناتا

بس پل دو پل کو ٹھہرا تھاپل دو پل ہنستے گزرا تھا

میں تب بھی سوچا کرتی تھییہ ساتھ بڑا لمحاتی ہے

جذبے کی تھوڑی سی گرمیجلتے چھالے بن جاتی ہے

اس بات کو بیتے سال ہوئےپھر دنیا ہے پہلے جیسی

سب رنگ وہی رعنائی وہیسب حسن وہی پر کیا کیجے

سچے تھے مرے سب اندیشےاب بھی یوں ہی بیٹھے بیٹھے

یاد آئے تو دل دکھ جاتا ہے

— فہمیدہ ریاض

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں