5 اشعار

عکس کی صورت دکھا کر آپ کا ثانی مجھے

Aks ki soorat dikha kar aap ka saani mujhe

عکس کی صورت دکھا کر آپ کا ثانی مجھےساتھ اپنے لے گیا بہتا ہوا پانی مجھے

میں بدن کو درد کے ملبوس پہناتا رہاروح تک پھیلی ہوئی ملتی ہے عریانی مجھے

اس طرح قحط ہوا کی زد میں ہے میرا وجودآندھیاں پہچان لیتی ہیں بہ آسانی مجھے

بڑھ گیا اس رت میں شاید نکہتوں کا اعتباردن کے آنگن میں لبھائے رات کی رانی مجھے

منجمد سجدوں کی یخ بستہ مناجاتوں کی خیرآگ کے نزدیک لے آئی ہے پیشانی مجھے

— غلام محمد قاصر