5 اشعار

گلابوں کے نشیمن سے مرے محبوب کے سر تک

Gulaabon ke nasheman se mere mehboob ke sar tak

گلابوں کے نشیمن سے مرے محبوب کے سر تکسفر لمبا تھا خوشبو کا مگر آ ہی گئی گھر تک

وفا کی سلطنت اقلیم وعدہ سر زمین دلنظر کی زد میں ہے خوابوں سے تعبیروں کے کشور تک

کہیں بھی سرنگوں ہوتا نہیں اخلاص کا پرچمجدائی کے جزیرے سے محبت کے سمندر تک

محبت اے محبت ایک جذبے کی مسافت ہےمرے آوارہ سجدے سے تری چوکھٹ کے پتھر تک

اداسی مو قلم ہے نقش میں رنگ ملال ابھراتمناؤں کے پس منظر سے دل کے پیش منظر تک

— غلام محمد قاصر