6 اشعار

یوں تو صدائے زخم بڑی دور تک گئی

Yoon to sada-e-zakhm badi door tak gayi

یوں تو صدائے زخم بڑی دور تک گئیاک چارہ گر کے شہر میں جا کر بھٹک گئی

خوشبو گرفت عکس میں لایا اور اس کے بعدمیں دیکھتا رہا تری تصویر تھک گئی

گل کو برہنہ دیکھ کے جھونکا نسیم کاجگنو بجھا رہا تھا کہ تتلی چمک گئی

میں نے پڑھا تھا چاند کو انجیل کی طرحاور چاندنی صلیب پہ آ کر لٹک گئی

روتی رہی لپٹ کے ہر اک سنگ میل سےمجبور ہو کے شہر کے اندر سڑک گئی

قاتل کو آج صاحب اعجاز مان کردیوار عدل اپنی جگہ سے سرک گئی

— غلام محمد قاصر