9 اشعار

دور طوفاں میں بھی جی لیتے ہیں جینے والے (ردیف .. ح)

Daur-e-toofaan mein bhi jee lete hain jeene wale (radeef .. h)

دور طوفاں میں بھی جی لیتے ہیں جینے والےدور ساحل سے کسی موج‌‌ گریزاں کی طرح

دل کی وادی میں ترا درد برستا ہی رہاابر نیساں کی طرح ابر بہاراں کی طرح

فاصلے وقت میں تبدیل ہوئے جاتے ہیںزندگی رقص میں ہے گردش دوراں کی طرح

دل کی تسکین کو مانگے کا اجالا کہئےرات اک شوخ کی یاد آئی تھی مہماں کی طرح

آرزو اور زمانے کی کشاکش سے گریززندگی اور چراغ تہ داماں کی طرح

گر نہ ہو خاطر نازک پہ گراں تو کہہ دوںبات بھی دل میں اتر جاتی ہے پیکاں کی طرح

ایک تصویر بنی سرحد اظہار سے دورنطق حیراں ہے مرے دیدۂ حیراں کی طرح

چاند نکھرا ہے تری لوح جبیں کی صورترات بکھری ہے تری زلف پریشاں کی طرح

کس نے ہنس ہنس کے پیا زہر ملامت پیہمکون رسوا سر بازار ہے تاباںؔ کی طرح

— غلام ربانی تاباں