7 اشعار

جنوں خود نما خود نگر بھی نہیں

Junoon khud-numa khud-nagar bhi nahin

جنوں خود نما خود نگر بھی نہیںخرد کی طرح کم نظر بھی نہیں

کوئی راہزن کا خطر بھی نہیںکہ دامن میں گرد سفر بھی نہیں

یہاں ہوش و ایماں سبھی لٹ گئےمزا یہ ہے ان کی خبر بھی نہیں

غم زندگی اک مسلسل عذابغم زندگی سے مفر بھی نہیں

نظر معتبر ہے خبر معتبرمگر اس قدر معتبر بھی نہیں

تری انجمن مرکز‌ آرزوتری انجمن میں گزر بھی نہیں

کہاں جائیں تاباںؔ گنہ گار شوقسزا بھی نہیں درگزر بھی نہیں

— غلام ربانی تاباں