6 اشعار

جلوہ پابند نظر بھی ہے نظر ساز بھی ہے

jalwa paband-e-nazar bhi hai nazar-saz bhi hai

جلوہ پابند نظر بھی ہے نظر ساز بھی ہےپردۂ راز بھی ہے پردہ در راز بھی ہے

ہم نفس آگ نہ لگ جائے کہیں محفل میںشعلۂ ساز بھی ہے شعلۂ آواز بھی ہے

یوں بھی ہوتا ہے مداوائے غم محرومیجبر صیاد بھی ہے حسرت پرواز بھی ہے

میرے افکار کی رعنائیاں تیرے دم سےمیری آواز میں شامل تری آواز بھی ہے

زندگی ذوق نمو ذوق طلب ذوق سفرانجمن ساز بھی ہے گرم تگ و تاز بھی ہے

میرے افکار و خیالات میں ساری تاباںؔحسن دلی بھی ہے رعنائی شیراز بھی ہے

— غلام ربانی تاباں