6 اشعار

ہر موڑ کو چراغ سر رہ گزر کہو

Har mod ko chiragh sar-e-rahguzar kaho

ہر موڑ کو چراغ سر رہ گزر کہوبیتے ہوئے دنوں کو غبار سفر کہو

خوں گشتہ آرزو کو کہو شام میکدہدل کی جراحتوں کو چمن کی سحر کہو

ہر رہ گزر پہ کرتا ہوں زنجیر کا قیاسچاہو تو تم اسے بھی جنوں کا اثر کہو

میری متاع درد یہی زندگی تو ہےنا معتبر کہو کہ اسے معتبر کہو

یہ بھی عروج رنگ کا اک معجزہ سہیپھولوں کی تازگی کو فروغ شرر کہو

دانش‌ وران حال کا تاباںؔ ہے مشورہہر منظر جہاں کو فریب نظر کہو

— غلام ربانی تاباں