5 اشعار

کمال بے خبری کو خبر سمجھتے ہیں

Kamal-e-be-khabri ko khabar samajhte hain

کمال بے خبری کو خبر سمجھتے ہیںتری نگاہ کو جو معتبر سمجھتے ہیں

فروغ طور کی یوں تو ہزار تاویلیںہم اک چراغ سر رہ گزر سمجھتے ہیں

لب نگار کو زحمت نہ دو خدا کے لیےہم اہل شوق زبان نظر سمجھتے ہیں

جناب شیخ سمجھتے ہیں خوب رندوں کوجناب شیخ کو ہم بھی مگر سمجھتے ہیں

وہ خاک سمجھیں گے راز گل و سمن تاباںؔجو رنگ و بو کو فریب نظر سمجھتے ہیں

— غلام ربانی تاباں