5 اشعار

کسی کے ہاتھ میں جام شراب آیا ہے

kisi ke hath mein jam-e-sharāb aaya hai

کسی کے ہاتھ میں جام شراب آیا ہےکہ ماہتاب تہ آفتاب آیا ہے

نگاہ شوق مبارک نشاط گل چینیرخ نگار پہ رنگ عتاب آیا ہے

سزائے زہد شب ماہتاب کیا کم تھیکہ روز ابر بھی بن کے عذاب آیا ہے

ضیائے حسن و فروغ حیا کی آمیزششفق کی گود میں یا آفتاب آیا ہے

تری نگاہ کی ہلکی سی ایک جنبش سےجہان شوق میں کیا انقلاب آیا ہے

— غلام ربانی تاباں