6 اشعار

یہ ہجوم رسم و رہ دنیا کی پابندی بھی ہے

Yeh hujoom-e-rasm-o-rah-e-duniya ki pabandi bhi hai

یہ ہجوم رسم و رہ دنیا کی پابندی بھی ہےغالباً کچھ شیخ کو زعم خرد مندی بھی ہے

بجلیوں سے سازشیں بھی کر رہا ہے باغباںہم چمن والوں کو حکم آشیاں بندی بھی ہے

حضرت دل کو خدا رکھے وہی ہیں شورشیںدرد محرومی بھی سوز آرزو مندی بھی ہے

مے کدے کی اصطلاحوں میں بہت کچھ کہہ گئےورنہ اس محفل میں دستور زباں بندی بھی ہے

اس کے جلووں کی فسوں سازی مسلم ہے مگرکچھ نگاہ شوق کی اس میں ہنر مندی بھی ہے

اس نے تاباںؔ کر دیا آزاد یہ کہہ کر کہ جاتیری آزادی میں اک شان نظر بندی بھی ہے

— غلام ربانی تاباں