5 اشعار

ایسا خاموش تو منظر نہ فنا کا ہوتا

Aisa khamosh to manzar na fana ka hota

ایسا خاموش تو منظر نہ فنا کا ہوتا

«ایسا خاموش تو منظر نہ فنا کا ہوتا» گلزار کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

ایسا خاموش تو منظر نہ فنا کا ہوتامیری تصویر بھی گرتی تو چھناکا ہوتا

یوں بھی اک بار تو ہوتا کہ سمندر بہتاکوئی احساس تو دریا کی انا کا ہوتا

سانس موسم کی بھی کچھ دیر کو چلنے لگتیکوئی جھونکا تری پلکوں کی ہوا کا ہوتا

کانچ کے پار ترے ہاتھ نظر آتے ہیںکاش خوشبو کی طرح رنگ حنا کا ہوتا

کیوں مری شکل پہن لیتا ہے چھپنے کے لیےایک چہرہ کوئی اپنا بھی خدا کا ہوتا

— گلزار