5 اشعار

بیتے رشتے تلاش کرتی ہے

Beete rishte talaash karti hai

بیتے رشتے تلاش کرتی ہے

«بیتے رشتے تلاش کرتی ہے» گلزار کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے۔

بیتے رشتے تلاش کرتی ہےخوشبو غنچے تلاش کرتی ہے

جب گزرتی ہے اس گلی سے صباخط کے پرزے تلاش کرتی ہے

اپنے ماضی کی جستجو میں بہارپیلے پتے تلاش کرتی ہے

ایک امید بار بار آ کراپنے ٹکڑے تلاش کرتی ہے

بوڑھی پگڈنڈی شہر تک آ کراپنے بیٹے تلاش کرتی ہے

— گلزار