5 اشعار

درد ہلکا ہے سانس بھاری ہے

Dard halka hai saans bhaari hai

درد ہلکا ہے سانس بھاری ہے

«درد ہلکا ہے سانس بھاری ہے» گلزار کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 27 سیکنڈ ہے۔

درد ہلکا ہے سانس بھاری ہےجئے جانے کی رسم جاری ہے

آپ کے بعد ہر گھڑی ہم نےآپ کے ساتھ ہی گزاری ہے

رات کو چاندنی تو اوڑھا دودن کی چادر ابھی اتاری ہے

شاخ پر کوئی قہقہہ تو کھلےکیسی چپ سی چمن پہ طاری ہے

کل کا ہر واقعہ تمہارا تھاآج کی داستاں ہماری ہے

— گلزار