5 اشعار

دن کچھ ایسے گزارتا ہے کوئی

Din kuchh aise guzaarta hai koi

دن کچھ ایسے گزارتا ہے کوئی

«دن کچھ ایسے گزارتا ہے کوئی» گلزار کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

دن کچھ ایسے گزارتا ہے کوئیجیسے احساں اتارتا ہے کوئی

دل میں کچھ یوں سنبھالتا ہوں غمجیسے زیور سنبھالتا ہے کوئی

آئنہ دیکھ کر تسلی ہوئیہم کو اس گھر میں جانتا ہے کوئی

پیڑ پر پک گیا ہے پھل شایدپھر سے پتھر اچھالتا ہے کوئی

دیر سے گونجتے ہیں سناٹےجیسے ہم کو پکارتا ہے کوئی

— گلزار