6 اشعار

ایک پرواز دکھائی دی ہے

Ek parvaz dikhai di hai

ایک پرواز دکھائی دی ہے

«ایک پرواز دکھائی دی ہے» گلزار کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

ایک پرواز دکھائی دی ہےتیری آواز سنائی دی ہے

صرف اک صفحہ پلٹ کر اس نےساری باتوں کی صفائی دی ہے

پھر وہیں لوٹ کے جانا ہوگایار نے کیسی رہائی دی ہے

جس کی آنکھوں میں کٹی تھیں صدیاںاس نے صدیوں کی جدائی دی ہے

زندگی پر بھی کوئی زور نہیںدل نے ہر چیز پرائی دی ہے

آگ میں کیا کیا جلا ہے شب بھرکتنی خوش رنگ دکھائی دی ہے

— گلزار