5 اشعار

ہر ایک غم نچوڑ کے ہر اک برس جیے

Har ek gham nichoR ke har ek baras ji.e

ہر ایک غم نچوڑ کے ہر اک برس جیے

«ہر ایک غم نچوڑ کے ہر اک برس جیے» گلزار کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

ہر ایک غم نچوڑ کے ہر اک برس جیےدو دن کی زندگی میں ہزاروں برس جیے

صدیوں پہ اختیار نہیں تھا ہمارا دوستدو چار لمحے بس میں تھے دو چار بس جیے

صحرا کے اس طرف سے گئے سارے کارواںسن سن کے ہم تو صرف صدائے جرس جیے

ہونٹوں میں لے کے رات کے آنچل کا اک سراآنکھوں پہ رکھ کے چاند کے ہونٹوں کا مس جیے

محدود ہیں دعائیں مرے اختیار میںہر سانس پر سکون ہو تو سو برس جیے

— گلزار