6 اشعار

ہم تو کتنوں کو مہ جبیں کہتے

Hum to kitnon ko mah-jabeen kehte

ہم تو کتنوں کو مہ جبیں کہتے

«ہم تو کتنوں کو مہ جبیں کہتے» گلزار کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

ہم تو کتنوں کو مہ جبیں کہتےآپ ہیں اس لیے نہیں کہتے

چاند ہوتا نہ آسماں پہ اگرہم کسے آپ سا حسیں کہتے

آپ کے پاؤں پھر کہاں پڑتےہم زمیں کو اگر زمیں کہتے

آپ نے اوروں سے کہا سب کچھہم سے بھی کچھ کبھی کہیں کہتے

آپ کے بعد آپ ہی کہیےوقت کو کیسے ہم نشیں کہتے

وہ بھی واحد ہے میں بھی واحد ہوںکس سبب سے ہم آفریں کہتے

— گلزار