4 اشعار

ہوا کے سینگ نہ پکڑو کھدیڑ دیتی ہے

Hava ke seengh na pakaRo khadeR deti hai

ہوا کے سینگ نہ پکڑو کھدیڑ دیتی ہے

«ہوا کے سینگ نہ پکڑو کھدیڑ دیتی ہے» گلزار کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

ہوا کے سینگ نہ پکڑو کھدیڑ دیتی ہےزمیں سے پیڑوں کے ٹانکے ادھیڑ دیتی ہے

میں چپ کراتا ہوں ہر شب امڈتی بارش کومگر یہ روز گئی بات چھیڑ دیتی ہے

زمیں سا دوسرا کوئی سخی کہاں ہوگاذرا سا بیج اٹھا لے تو پیڑ دیتی ہے

رندھے گلے کی دعاؤں سے بھی نہیں کھلتادر حیات جسے موت بھیڑ دیتی ہے

— گلزار