7 اشعار

جب بھی یہ دل اداس ہوتا ہے

Jab bhi yeh dil udaas hota hai

جب بھی یہ دل اداس ہوتا ہے

«جب بھی یہ دل اداس ہوتا ہے» گلزار کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

جب بھی یہ دل اداس ہوتا ہےجانے کون آس پاس ہوتا ہے

آنکھیں پہچانتی ہیں آنکھوں کودرد چہرہ شناس ہوتا ہے

گو برستی نہیں سدا آنکھیںابر تو بارہ ماس ہوتا ہے

چھال پیڑوں کی سخت ہے لیکننیچے ناخن کے ماس ہوتا ہے

زخم کہتے ہیں دل کا گہنہ ہےدرد دل کا لباس ہوتا ہے

ڈس ہی لیتا ہے سب کو عشق کبھیسانپ موقع شناس ہوتا ہے

صرف اتنا کرم کیا کیجےآپ کو جتنا راس ہوتا ہے

— گلزار