8 اشعار

پھول نے ٹہنی سے اڑنے کی کوشش کی

Phool ne Tahni se uRne ki koshish ki

پھول نے ٹہنی سے اڑنے کی کوشش کی

«پھول نے ٹہنی سے اڑنے کی کوشش کی» گلزار کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

پھول نے ٹہنی سے اڑنے کی کوشش کیاک طائر کا دل رکھنے کی کوشش کی

کل پھر چاند کا خنجر گھونپ کے سینے میںرات نے میری جاں لینے کی کوشش کی

کوئی نہ کوئی رہبر رستہ کاٹ گیاجب بھی اپنی رہ چلنے کی کوشش کی

کتنی لمبی خاموشی سے گزرا ہوںان سے کتنا کچھ کہنے کی کوشش کی

ایک ہی خواب نے ساری رات جگایا ہےمیں نے ہر کروٹ سونے کی کوشش کی

ایک ستارہ جلدی جلدی ڈوب گیامیں نے جب تارے گننے کی کوشش کی

نام مرا تھا اور پتہ اپنے گھر کااس نے مجھ کو خط لکھنے کی کوشش کی

ایک دھوئیں کا مرغولہ سا نکلا ہےمٹی میں جب دل بونے کی کوشش کی

— گلزار