5 اشعار

شام سے آج سانس بھاری ہے

Shaam se aaj saans bhaari hai

شام سے آج سانس بھاری ہے

«شام سے آج سانس بھاری ہے» گلزار کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

شام سے آج سانس بھاری ہےبے قراری سی بے قراری ہے

آپ کے بعد ہر گھڑی ہم نےآپ کے ساتھ ہی گزاری ہے

رات کو دے دو چاندنی کی ردادن کی چادر ابھی اتاری ہے

شاخ پر کوئی قہقہہ تو کھلےکیسی چپ سی چمن میں طاری ہے

کل کا ہر واقعہ تمہارا تھاآج کی داستاں ہماری ہے

— گلزار