5 اشعار

دور سے آنکھیں دکھاتی ہے نئی دنیا مجھے

Door se aankhein dikhati hai nayi duniya mujhe

دور سے آنکھیں دکھاتی ہے نئی دنیا مجھے

«دور سے آنکھیں دکھاتی ہے نئی دنیا مجھے» حفیظ جالندھری کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب یار نے اٹھا کر زلفوں کے بال باندھے محمد رفیع سودا» میں 1 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

دور سے آنکھیں دکھاتی ہے نئی دنیا مجھےگلشن ہستی نظر آتا ہے اک صحرا مجھے

عقل کی وادی میں ہوں گم کردۂ مقصود عشقڈھونڈھتا ہوں اور نہیں ملتا کوئی رستا مجھے

یہ بھی اک دھوکا تھا نیرنگ طلسم عقل کااپنی ہستی پر بھی ہستی کا ہوا دھوکا مجھے

شوق میرا طالب دیدار ہو جاتا اگردیکھتا موسیٰؔ مجھے سینا مجھے جلوا مجھے

شاعری کیا کفش بردار گرامی ہوں حفیظؔبے کمالی کے سوا کوئی نہیں دعویٰ مجھے

— حفیظ جالندھری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں