5 اشعار

رنگ بدلا یار نے وہ پیار کی باتیں گئیں

Rang badla yaar ne woh pyar ki baten gayin

رنگ بدلا یار نے وہ پیار کی باتیں گئیں

«رنگ بدلا یار نے وہ پیار کی باتیں گئیں» حفیظ جالندھری کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ارادےباندھتاہوں سوچتاہوں توڑدیتاہوں (حفیظ جالندھری)» میں 16 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

رنگ بدلا یار نے وہ پیار کی باتیں گئیںوہ ملاقاتیں گئیں وہ چاندنی راتیں گئیں

پی تو لیتا ہوں مگر پینے کی وہ باتیں گئیںوہ جوانی وہ سیہ مستی وہ برساتیں گئیں

اللہ اللہ کہہ کے بس اک آہ کرنا رہ گیاوہ نمازیں وہ دعائیں وہ مناجاتیں گئیں

حضرت دل اب نئی الفت سمجھ کر سوچ کراگلی باتوں پر نہ بھولیں آپ وہ باتیں گئیں

راہ و رسم دوستی قائم تو ہے لیکن حفیظؔابتدائے شوق کی لمبی ملاقاتیں گئیں

— حفیظ جالندھری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں