5 اشعار

دور رفتہ دیکھ لیتا ہوں گلستاں دیکھ کر

Daur-e-rafta dekh leta hoon gulistan dekh kar

دور رفتہ دیکھ لیتا ہوں گلستاں دیکھ کر

«دور رفتہ دیکھ لیتا ہوں گلستاں دیکھ کر» حفیظ جالندھری کا کلام ہے، جسے ریبل نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ارادےباندھتاہوں سوچتاہوں توڑدیتاہوں (حفیظ جالندھری)» میں 16 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

دور رفتہ دیکھ لیتا ہوں گلستاں دیکھ کرگل کو خنداں دیکھ کر بلبل کو گریاں دیکھ کر

ناخدا پر مطمئن تھے بندگان ناخدااب خدا یاد آ رہا ہے موج طوفاں دیکھ کر

سنگ دل سمجھا برہمن شیخ سمجھے حد مذاقہنس پڑے دونوں مجھے اب تک مسلماں دیکھ کر

شکوہ فرماتے ہی الٹی منتیں کرنی پڑیںدل پشیماں ہو گیا ان کو پشیماں دیکھ کر

اس مشقت گاہ میں راحت کا یہ گوشہ حفیظؔدیکھ لو اور خوش رہو گور غریباں دیکھ کر

— حفیظ جالندھری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں