6 اشعار

قصۂ سلسلۂ زلف نہ کہنا بہتر

Qissa-e-silsila-e-zulf na kehna behtar

قصۂ سلسلۂ زلف نہ کہنا بہتر

«قصۂ سلسلۂ زلف نہ کہنا بہتر» حیدر علی آتش کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

قصۂ سلسلۂ زلف نہ کہنا بہترپیچ در پیچ ہے خاموش ہی رہنا بہتر

ضبط گریہ سے جلا کرتی ہیں آنکھیں سچ ہےبند ہونے سے ہے ناسور کا بہنا بہتر

دونوں ہاتھوں کی ترے یار کروں کیا تعریفبایاں دہنے سے تو پھر بائیں سے دہنا بہتر

یار کو دیکھیں گے پہنا کے شب مہ میں اسےمل گیا کوئی اگر پھولوں کا گہنہ بہتر

نفس امارہ سا رکھتا ہے یہ سرکش دشمنآدمی کے لیے غافل نہیں رہنا بہتر

ٹیڑھے سیدھے سے غرض رکھتے نہیں اے آتشؔجو کہے یار ہمیں سن کے یہ کہنا بہتر

— حیدر علی آتش