5 اشعار

تصور سے کسی کے میں نے کی ہے گفتگو برسوں

Tasavvur se kisi ke main ne ki hai guftugu barson

تصور سے کسی کے میں نے کی ہے گفتگو برسوں

«تصور سے کسی کے میں نے کی ہے گفتگو برسوں» حیدر علی آتش کا کلام ہے، جسے زاہدحسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «صراحی سرنگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ حیدر علی آتش» میں 22 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

تصور سے کسی کے میں نے کی ہے گفتگو برسوںرہی ہے ایک تصویر خیالی روبرو برسوں

ہوا مہمان آ کر رات بھر وہ شمع رو برسوںرہا روشن مرے گھر کا چراغ آرزو برسوں

برابر جان کے رکھا ہے اس کو مرتے مرتے تکہماری قبر پر رویا کرے گی آرزو برسوں

چمن میں جا کے بھولے سے میں خستہ دل کراہا تھاکیا کی گل سے بلبل شکوۂ درد گلو برسوں

اگر میں خاک بھی ہوں گا تو آتشؔ گرد باد آسارکھے گی مجھ کو سرگشتہ کسی کی جستجو برسوں

— حیدر علی آتش

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں