5 اشعار

تری زلفوں نے بل کھایا تو ہوتا

Teri zulfon ne bal khaya to hota

تری زلفوں نے بل کھایا تو ہوتا

«تری زلفوں نے بل کھایا تو ہوتا» حیدر علی آتش کا کلام ہے، جسے فاران وڑائچ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «صراحی سرنگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ حیدر علی آتش» میں 22 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

تری زلفوں نے بل کھایا تو ہوتاذرا سنبل کو لہرایا تو ہوتا

رخ بے داغ دکھلایا تو ہوتاگل لالہ کو شرمایا تو ہوتا

چلے گا کبک کیا رفتار تیرییہ انداز قدم پایا تو ہوتا

کہے جاتے وہ سنتے یا نہ سنتےزباں تک حال دل آیا تو ہوتا

سمجھتا یا نہ اے آتشؔ سمجھتادل مضطر کو سمجھایا تو ہوتا

— حیدر علی آتش

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں