10 اشعار

یہ دُنیا اک سور کے گوشت کی ہڈی کی صورت

Yeh Duniya Ek Su'ar Ke Gosht Ki Haddi Ki Soorat

یہ دُنیا اک سور کے گوشت کی ہڈی کی صورت

«یہ دُنیا اک سور کے گوشت کی ہڈی کی صورت» افتخارعارف کا کلام ہے، جسے سجاد رضا نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے (افتخار عارف)» میں 30 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 20 سیکنڈ ہے۔

یہ دُنیا اک سور کے گوشت کی ہڈی کی صورتکوڑھیوں کے ہاتھ میں ہے

اور میں نان و نمک کی جستجو میں دربدر قریہ بہ قریہ مارا مارا پھر رہا ہوںذرا سی دیر کی جھوٹی فضیلت کے لیے

ٹھوکر پہ ٹھوکر کھا رہا ہوں ہر قدم پر منزل عز و شرف سے گر رہا ہوںاور مری انگشتری پر یا علیؑ لکھا ہوا ہے

مگر انگشتری پر یا علیؑ کندہ کرا لینے سے کیا ہوگا کہ دل تومرحبوں کی دسترس میں ہے

مسلسل نرغہ ِ حرص و ہوس میں ہے(عجب عالم ہے آنکھیں دیکھتی ہیں اور دل سینوں میں اندھے ہو چکے ہیں)

اور ایسے میں کوئی حرفِ دُعا اک خواب بُنتا ہےکبھی سلمان ؓ آتے ہیں

کبھی بوذرؓ کبھی میثمؓ کبھی قنبر ؓ میری ڈھارس بندھاتے ہیںکمیلؑ آتے ہیں کہتے ہیں

پکارو افتخار عارف پکارواپنے مولا کو پکارو اپنے مولا کے وسیلے سے پکارو

اُجیب دعوت الداع کا دعوی کرنے والے کو پکارویہ مشکل بھی کوئی مشکل ہے دل چھوٹا نہیں کرتے

کریم اپنے غلاموں کو کبھی تنہا نہیں کرتے کبھی رسوا نہیں کرتے

— افتخارعارف

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں