5 اشعار

دل نہیں کھنچتا ہے بن مجنوں بیاباں کی طرف

Dil nahin khinchta hai bin Majnoon biyaban ki taraf

دل نہیں کھنچتا ہے بن مجنوں بیاباں کی طرف

«دل نہیں کھنچتا ہے بن مجنوں بیاباں کی طرف» انعام اللہ خاں یقین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

دل نہیں کھنچتا ہے بن مجنوں بیاباں کی طرفخوش نہیں آتا نظر کرنا غزالاں کی طرف

فصل گل کی ہم اسیروں کو خبر کب ہے ولےان دنوں میں شور سا کچھ ہے گلستاں کی طرف

آگ کی مجھ کو لگی ہے پیاس یہ کیونکر بجھےکیونکہ دیکھوں سیر اس خورشید تاباں کی طرف

اس ہوا میں رحم کر ساقی کہ بے جام شرابدیکھ کر چھاتی بھری آتی ہے باراں کی طرف

سحر کے ڈورے جو سنتے تھے سو اب دیکھے یقیںؔدل کھنچا جاتا ہے اس زلف پریشاں کی طرف

— انعام اللہ خاں یقین