5 اشعار

کرتے ہیں اپنے بال دکھا مبتلا مجھے

Karte hain apne baal dikha mubtala mujhe

کرتے ہیں اپنے بال دکھا مبتلا مجھے

«کرتے ہیں اپنے بال دکھا مبتلا مجھے» انعام اللہ خاں یقین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

کرتے ہیں اپنے بال دکھا مبتلا مجھےاس پینچ سے بتاں کے نکالے خدا مجھے

دل نے مرے جو دی ہے بڑھا ٹوٹنے کی قدرکرتی ہے بال بال سے چینی دعا مجھے

جور و جفا میں یار بہت ہو گیا دلیرکرتے تو کی پہ راس نہ آئی وفا مجھے

میں خاک تو ہوا پہ میری آبرو رہیکرتے تھے دیدہ خوار جدا دل جدا مجھے

میں گر رہا ہوں یار کے قدموں اوپر یقیںؔآئی ہے راس سایۂ گل کی ہوا مجھے

— انعام اللہ خاں یقین