5 اشعار

گریباں پھاڑتے ہیں دیکھ خوبان چمن کیوں کر

Girebaan phaadte hain dekh khooban-e-chaman kyoon kar

گریباں پھاڑتے ہیں دیکھ خوبان چمن کیوں کر

«گریباں پھاڑتے ہیں دیکھ خوبان چمن کیوں کر» انعام اللہ خاں یقین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

گریباں پھاڑتے ہیں دیکھ خوبان چمن کیوں کرنہ کیجے چاک ناصح اس ہوا میں پیرہن کیوں کر

کرے محنت کوئی لذت اٹھاوے یار سے کوئیکہو اپنے تئیں ضائع نہ کرتا کوہ کن کیوں کر

نہ دو اے گل رخاں تکلیف مجھ کو شعر خوانی کیکہو بن فصل گل کوئی کرے دیوانہ پن کیوں کر

ہوا جاتا ہوں گز سایہ پہ پڑتی ہے نظر میریتیری سج دیکھ کر احباب جیتے ہیں سجن کیوں کر

تعجب سخت رہتا ہے یقیںؔ اس بات کا مجھ کوکہ اتنا بولتے ہیں تلخ یہ شیریں دہن کیوں کر

— انعام اللہ خاں یقین