5 اشعار

عشق تیرے سے لگاوے نہ خدا عار مجھے

Ishq tere se lagaave na Khuda aar mujhe

عشق تیرے سے لگاوے نہ خدا عار مجھے

«عشق تیرے سے لگاوے نہ خدا عار مجھے» انعام اللہ خاں یقین کا کلام ہے، جسے آبدار خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دے لے ساقی ہم کو مے یہ ابر باراں پھر کہاںانعام اللہ یقین» میں 4 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

عشق تیرے سے لگاوے نہ خدا عار مجھےنہ کرے دام رہائی میں گرفتار مجھے

حسن اور عشق میں ایک طور سے نسبت ہے ضرورچشم بیمار تجھے دی ہے دل زار مجھے

یار آیا پہ مجھے ہوش نہ تھا کیا کہئےنہ کیا اس دل دشمن نے خبردار مجھے

سنگ طفلاں کی میں امید پہ ہوں دیوانہتسپہ دیتے ہیں تغافل سے یہ آزار مجھے

جب سے نظارہ کیا ترک ہوا ہوں دل سردگرم رکھتا تھا یقیںؔ شعلۂ دیدار مجھے

— انعام اللہ خاں یقین

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں