5 اشعار

حق مجھے باطل آشنا نہ کرے

Haq mujhe batil aashna na kare

حق مجھے باطل آشنا نہ کرے

«حق مجھے باطل آشنا نہ کرے» انعام اللہ خاں یقین کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دے لے ساقی ہم کو مے یہ ابر باراں پھر کہاںانعام اللہ یقین» میں 4 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 28 سیکنڈ ہے۔

حق مجھے باطل آشنا نہ کرےمیں بتوں سے پھروں خدا نہ کرے

دوستی بد بلا ہے اس میں خداکسی دشمن کو مبتلا نہ کرے

ہے وہ مقتول کافر نعمتاپنے قاتل کو جو دعا نہ کرے

رو مرے کو خدا قیامت تکپشت پا سے تری جدا نہ کرے

ناصحو یہ بھی کچھ نصیحت ہےکہ یقیںؔ یار سے وفا نہ کرے

— انعام اللہ خاں یقین

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں