5 اشعار

جب دیکھتا ہوں تنہا تجھ کو سجن چمن میں

Jab dekhta hoon tanha tujh ko sajan chaman mein

جب دیکھتا ہوں تنہا تجھ کو سجن چمن میں

«جب دیکھتا ہوں تنہا تجھ کو سجن چمن میں» انعام اللہ خاں یقین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

جب دیکھتا ہوں تنہا تجھ کو سجن چمن میںکس کس طرح کی باتیں آتی ہیں میرے من میں

لڑکے کھڑے ہیں غمگیں پتھرے پڑے ہیں بیکسدیوانہ ہائے جب سے جاتا رہا ہے بن میں

مجنوں کی خوش نصیبی کرتی ہے داغ دل کوکیا عیش کر گیا ہے ظالم دیوانہ پن میں

اس داغدار دل کو گاڑو نہ ساتھ میرےڈرتا ہوں مت لگے اٹھ آتش مرے کفن میں

خوباں یقیںؔ کو معذور اب تو رکھو کہ اس کےلوہو نہیں جگر میں آنسو نہیں نین میں

— انعام اللہ خاں یقین