4 اشعار

کار دیں اس بت کے ہاتھوں ہائے ابتر ہو گیا

Kar-e-deen us but ke haathon haaye abtar ho gaya

کار دیں اس بت کے ہاتھوں ہائے ابتر ہو گیا

«کار دیں اس بت کے ہاتھوں ہائے ابتر ہو گیا» انعام اللہ خاں یقین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

کار دیں اس بت کے ہاتھوں ہائے ابتر ہو گیاجس مسلماں نے اسے دیکھا وہ کافر ہو گیا

دلبروں کے نقش پا میں ہے صدف کا سا اثرجو مرا آنسو گرا اس میں سو گوہر ہو گیا

کیا بدن ہوگا کہ جس کے کھولتے جامہ کا بندبرگ گل کی طرح ہر ناخن معطر ہو گیا

آنکھ سے نکلے پہ آنسو کا خدا حافظ یقیںؔگھر سے جو باہر گیا لڑکا سو ابتر ہو گیا

— انعام اللہ خاں یقین