5 اشعار

سریر سلطنت سے آستان یار بہتر تھا

Sareer-e-saltanat se aastaan-e-yaar behtar tha

سریر سلطنت سے آستان یار بہتر تھا

«سریر سلطنت سے آستان یار بہتر تھا» انعام اللہ خاں یقین کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دے لے ساقی ہم کو مے یہ ابر باراں پھر کہاںانعام اللہ یقین» میں 4 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

سریر سلطنت سے آستان یار بہتر تھاہمیں ظل ہما سے سایۂ دیوار بہتر تھا

مجھے دکھ پھر دیا تو نے منڈا کر سبزۂ خط کوجراحت کو مرے وہ مرہم زنگار بہتر تھا

مجھے زنجیر کرنا کیا مناسب تھا بہاراں میںکہ گل ہاتھوں میں اور پاؤں میں میرے خار بہتر تھا

ہموں نے ہجر سے کچھ وصل میں دھڑکے بہت دیکھےہمارے حق میں اس راحت سے وہ آزار بہتر تھا

مرا دل مر گیا جس دن کہ نظارہ سے باز آیایقیںؔ پرہیز اگر کرتا تو یہ بیمار بہتر تھا

— انعام اللہ خاں یقین

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں