5 اشعار

مصر میں حسن کی وہ گرمئ بازار کہاں

Misr mein husn ki woh garmi-e-bazaar kahan

مصر میں حسن کی وہ گرمئ بازار کہاں

«مصر میں حسن کی وہ گرمئ بازار کہاں» انعام اللہ خاں یقین کا کلام ہے، جسے ندیم بخاری نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دے لے ساقی ہم کو مے یہ ابر باراں پھر کہاںانعام اللہ یقین» میں 4 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

مصر میں حسن کی وہ گرمئ بازار کہاںجنس تو ہے پہ زلیخا سا خریدار کہاں

فیض ہوتا ہے مکیں پر نہ مکاں پر نازلہے وہی طور ولے شعلۂ دیدار کہاں

عیش و راحت کے تلاشی ہیں یہ سارے بے دردایک ہم کو ہے یہی فکر کہ آزار کہاں

عشق اگر کیجئے دل کیجئے کس سے خالیدرد و غم کم نہیں اس دور میں غمخوار کہاں

قیدی اس سلسلۂ زلف کے اب کم ہیں یقیںؔہیں دل آزار بہت جان گرفتار کہاں

— انعام اللہ خاں یقین

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں